
پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی، جمعہ یا ہفتہ؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی
تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا تھا کہ جمعرات 20 اپریل کو چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے ، اس لیے اس بار 30 روزے ہوں گے اور عید
ہفتہ 22 اپریل 2023 کو منائی جائے گی۔ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند کی پیدائش جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر
ہوگی۔رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق چاند کی پیدائش جمعرات 20 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 13 منٹ پر ہوگی واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے 15 سے زائد روزے گزر جانے کے بعد عید الفطر کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ پاکستان میں رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے ملک میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق پیشن گوئی کی گئی ہے