انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ترین سکور ، پوری ٹیم 10 رنز پر آؤٹ

وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے کھیل میں تیزی آتی جا رہی ہے آئے روز نئے نئے ریکارڈ بن رہے ہیں تاہم اب  ٹی ٹوینٹی

کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین سکور کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے ، 10 رنز پر پوری ٹیم ہی آؤٹ ہو گئی جبکہ مخالف ٹیم نے

محض 2 گیندوں پر ہدف عبور کرتے ہوئے میچ جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ حیران کن واقعہ آئل آف مین اور سپین کے درمیان” کارٹا گینا“ کے گراﺅنڈ میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل ٹی ٹوینٹی میچ

کے دوران پیش آیا، آئل آف مین کی پوری ٹیم 8.4اوورز کھیلتے ہوئے صرف 10 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی ۔ مخالف ٹیم سپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے چار چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کامران نے اپنے سپیل کے دوران ہیٹرک بھی

مکمل کی ،10 رنز کاہدف سپین کی جانب سے پہلی2 گیندوں پر ہی عبور کر لیا گیا جبکہ ابھی 118 گیندیں باقی تھیں ۔ اس سے قبل کم ترین سکور کا افسوسناک ریکارڈ ترکی کے پاس تھا جنہوں نے 8.3 اوورز میں صرف 21 رنز بنائے تھے ۔یہ میچ 30 اگست 2019 کو چیک رپبلک کے خلاف کھیلا گیا تھا ۔ دوسری جانب قومی کرکٹر شاہین آفریدی حالیہ دنوں شاہد خان آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ نکاح کے موقع پر انشا آفریدی نے جو عروسی جوڑا زیب تن کیا تھا، اس کی تفصیل سامنے آ گئی ہے۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق انشا آفریدی نے سفید اور گلابی رنگ کا جو جوڑا پہنا تھا وہ ’ری پبلک ویمنز ویئر بائی ثنا سکندر خان‘ کا ڈیزائن کر دہ تھا۔ری پبلک ویمنز ویئر کے آفیشل پیج پر اس جوڑے کی قیمت 8لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔انشا آفریدی کا میک اپ کراچی سے تعلق رکھنے والے میک اپ آرٹسٹ فرقان احمد نے کیا تھا۔ فرقان احمد نے شاہین اور انشا آفریدی کی تصویر بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.