شاہد آفریدی نے بیٹی کیلئے شاہین آفریدی کے انتخاب کی ممکنہ وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتا دیا کہ انہوں نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا انتخاب بطور داماد کیوں کیا۔دوران گفتگو شاہین شاہ آفریدی کا انتخاب بطور داماد کیوں کیا کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے لالا نے بتایا کہ میرے خاندان کے بزرگ اور شاہین کے گھر والوں کے بزرگ کئی عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے لیکن ہماری فیملی ایک دوسرے کو نہیں جانتی تھی۔

روزنامہ جنگ کے مطابقنجی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ساتھ بطور مہمان شرکت کی اور کھیل کے ساتھ ساتھ نجی زندگی سے متعلق کئی سوالات کے دلچسپ جوابات دیئے۔شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاہین کے

والدین 2 سال سے مجھ سے کہہ رہے تھے کہ انہیں انشا پسند ہ لیکن مجھے ہاں کرنے میں وقت لگا۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ میری بہت زیادہ بیٹیاں تھی تو میں ایسے ہی کسی کو بھی دے دیتا، بیٹیاں مجھ پر بوجھ نہیں تھیں کبھی بھی۔

انہوں نے کہاکہ شاہین کے والد اور والدہ مجھے اب اپنے والدین جیسے ہی لگتے ہیں لیکن رشتے سے قبل دونوں خاندانوں کے درمیان کئی ملاقاتیں ہوئیں۔اس کے علاوہ جب شاہین نے پاکستان کے لئے انڈر 19 کھیلنا شروع کیا اس وقت ان کے بڑے بھائی ریاض کو جانتا تھا، اس سے ملاقات ہوتی تھی تب مجھے شاہین کے حوالے سے مثبت رپورٹیں ملتی رہتی تھیں۔ شاہین کی اپنی ریپوٹیشن نے مجھے متاثر کیا اور شکر ہے اللہ تعالیٰ کا کہ اس نے مجھے اتنا اچھا بیٹا دے دیا۔ دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں شاہین شاہ آفریدی نے اعتراف کیا کہ انہیں انشا 2019 سے پسند تھیں اور ان کی ایک عادت کہ وہ اپنے والدین اور اپنی بہنوں سے بہت پیار اور ان کی عزت کرتی ہی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.