سید محمد احمد کی بیٹی کی وجہ سے افسردہ۔۔۔!!! چاروں بیٹیوں میں سے ایک بیٹی کے ساتھ افسوسناک واقعہ پیش آگیا، اداکار بتاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیٹی کے ساتھ ایسا واقعہ ہواُ جیسا رسوائی میں دکھایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق حال کے مشہور ڈراموں” میرے پاس تم ہو “ اور” رسوائی “میں کردار اداکرنے والے معروف اداکار سید محمد احمد نے کہا ہے کہ ”رسوائی“ میں پیش آنے والا واقعہ میری بیٹی کے ساتھ ہوچکا ہے۔

اداکار سید محمد احمد انٹرویو کے ددوران ا پنے بیٹی کی بات کرتے آبدیدہ ہوگئے۔ان کا کہنا ہے کہ رسوائی میں باپ کا کردار اداکرنا کوئی آسان فیصلہ نہ تھا، میری چاروں بیٹیوں نے مجھے مرےور باپ بنایا ہے۔ْ مگر میری ایک بیٹی کے ساتھ ایسا ہی حادثہ ہوا جو رسوائی میں دکھایا گیا ہے۔ جس کے بعد میری بیٹی کو طلاق ہو گئی، آنکھوں میں آنسو لئے اداکارہ سید محمد احمد کا کہنا ہے کہ اللہ جو بھی کرتا ہے بہتری کیلئے کرتا ہے۔جس کا اندازہ انسان کو بعد میں ہوتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ڈرامے کی ہدایتکار نے مجھے اس چیز سے زرا دور رکھا کیوں کہ وہ میرے دکھ کو جانتی تھی۔ سید محمد احمد نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اللہ نے مجھے بیٹا نہیں دیا ۔ ورنہ میری محبت تقسیم ہو جاتی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب میں کسی ڈرامے میں باپ کا کردار اداکرتا ہوں‘ مجھے ایکٹنگ نہیں کرنی پڑتی۔ ان کا کہنا ہے کہ زیادتی سے متعلق ڈرامے بہت کم ہونے چاہیے کیونکہ آہستہ آہستہ ایک ہی بات سن کر ہمارے دل پتھر ہوتے جاتے ہیں۔تاہم اداکار سید محمد احمد کا انٹریو میں اس وقت انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب انہوں نے اپنی ہی بیٹی کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آنے کا انکشاف کیا۔ ڈرامے ’’رسوائی ‘‘ کی کہانی پر تبصرہ کیا جائے تو یہ ایک ایسی لڑکی کی کہانی دکھائی گئی ہے جس کو نامعلوم افراد ہوس کا نشانہ بناتے ہوئے زیادتی کرتے ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.