فخر زمان کی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے شاہد آفریدی کا اہم کردار سامنے آگیا

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹر فخر زمان کی قومی ٹیم میں واپسی کے لیے انہوں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق شاہد آفریدی نے بتایا ہے کہ فخر زمان کی فٹنس اور پرفارمنس کے حوالے سے

تحفظات کے سبب ابتدائی طور پر اسے 22متوقع کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا کہ ”میں نے چیف سیلیکٹر بننے کے بعد فخر زمان کے فٹنس ٹیسٹ کا اہتمام کیاجس میں وہ فٹ ثابت ہوا، چنانچہ اسے قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ “ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فخر زمان نے 5ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 114گیندوں

پر 117رنز بنائے ۔ وہ اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں اب تک 46.80کی اوسط سے 2ہزار 902رنز بنا چکے ہیں۔ ان میں 9سنچریاں اور 15نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *