’’ جب میں پیدا ہوئی تو میرے گھر میں ۔۔۔۔‘‘ صبا قمر کا حیران کُن بیان وائرل

پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ میں بہت قسمت والی ہوں کیونکہ میری پیدائش کے بعد گھر میں پیسوں کی ریل پیل ہوگئی تھی۔جون میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ‘کملی’ کی کاسٹ نے جیو نیوز کے پروگرام ‘ ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی جس میں صبا قمر،عمیر رانا اور ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ شریک

ہوئے۔صبا قمر نے دورانِ انٹرویو بتایا کہ بھارتی اداکار عرفان خان نے ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں میرے کچھ کلپ دیکھے تھے،اس لیے انہوں نے فلم کے لیے میرے نام کی سفارش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ عرفان خان نے مجھے عیدی دی تھی اور عرفان خان کا عیدی میں دیا گیا نوٹ اب تک سنبھال کر رکھا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں سب نے آرام کیا لیکن میں کام کرتی رہی، الحمد اللہ میں نصیبوں والی ہوں، پیدا ہوتے ہی گھر میں پیسوں کی ریل پیل ہو گئی تھی۔دوسری جانب فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ نے کہا کہ لوگوں کے کمنٹس میں بری باتوں کا تڑکہ ضرور ہوتا ہے، یہاں بغیر تحقیق زبان بندی کرنے کا رواج عام ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.