
آدمی نے غصے میں اپنی گرل فرینڈ کے بال کاٹ دیے، عدالت نےایسا فیصلہ سنادیا کہ باہر آتے ہی ڈانس کرنے لگا
برطانیہ میں اپنی سابق گرل فرینڈ کے بال کاٹنے والا مجرم سزا سے بچ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اووین جیمز ٹائسو نامی اس شخص نے گرل فرینڈ کے تعلق توڑنے پر مشتعل ہو کر اس کے سر کے بال مونڈھ ڈالے تھے، تاہم عدالت کی طرف سے اسے محض 12ماہ کمیونٹی آرڈر کی سزا سنائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق نارتھ ایمپٹن کراﺅن کورٹ سے یہ سزا سننے کے بعد باہر نکل کر 32سالہ اووین جیمز ڈانس کرنے لگا۔ اس کے عدالت کے باہر ڈانس کرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ پراسیکیوٹرز کی طرف سے عدالت میں بتایا گیا کہ 29جنوری کے روز مجرم نے اپنی سابق گرل فرینڈ پر حملہ کیا۔ اس نے لڑکی کے بال کاٹ ڈالے، اسے تشدد
کا نشانہ بنایا اور اسے کہا کہ ”تم ایک جسم فروش عورت ہو، تمہیں زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔“عدالت کی طرف سے مجرم کو ایک ماہ بحالی صحت مرکز میں رکھے جانے کا حکم بھی دیا ہے۔
Leave a Reply