حارث روف کی جگہ احسان اللہ کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے، محمد آصف نے غیر مقبول لیکن انتہائی اہم وجہ بتا دی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر محمد آصف نے کہاہے کہ حارث روف کی جگہ احسان اللہ کو ٹیم کا حصہ بنانا چاہیے ۔  ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حارث روف دو اوورز میں 12رنز دے کر 2وکٹیں لیتا ہے لیکن پھر اگلے دو اوورز میں 20سے  30سکور کھا لیتا ہے

اور حارث روف کا یہ طریقہ گزشتہ ایک سال سے چل رہا ہے۔ محمد آصف نے کہا کہ  حارث روف بہت زیادہ سکور کھا تا ہے اور وہ مہنگا باولر ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ایک دو میچز میں اچھی باولنگ کی لیکن گزشتہ ایک سال سے وہ مہنگا ترین باولر ہے اس کی جگہ احسان اللہ کو موقع دینا چاہیے ۔  دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر حماد اظہر کا پنجاب اسمبلی کا ٹکٹ نہ ملنے کے حوالے سے موقف سامنے آ گیا ہے۔ حماد اظہر کا کہنا ہےکہ چند روز پہلے مجھے عمران خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج معاشی محاذ پر ہے، تمھاری ضرورت مجھے وفاق میں ہے، اگلے دن میں نے صوبائی حلقوں سےاپنےکاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے جس میں شاہ محمود قریشی، فواد چودہدری، شہباز گل اور حماداظہر جیسے بڑے نام شامل نہیں ہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.