
مفتی انس غصے میں ثناء خان کو گھسیٹتے ہوئے کیوں لے گئے؟ ثناء خان نے شوہر سے متعلق انکشاف کردیا، ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز روزہ افطار کی تقریب تھی جس میں بالی وڈ کے تمام ہی مشہور افراد موجود تھے۔اسی تقریب سے سے سوشل میڈیا پر بھارت سے تعلق رکھنے والی ثناء خان کی ایسی ویڈیو تیزی سے وائرل
ہورہی ہے جس میں ان کے شوہر مفتی انس، ثنا کا ہاتھ پکڑے انھیں ایک جانب لے جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ثنا روہانسے چہرے کے ساتھ کھنچی چلی جارہی ہیں جبکہ مفتی انس قدرے غصے میں ان کا ہاتھ پکڑ کے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے مفتی انس کے رویے پر انھیں آڑے ہاتھوں لے لیا صارفین کا کہنا تھا کہ مفتی انس کو کم سے کم اپنی حاملہ بیوی سے اس طرح کا رویہ نہیں رکھنا چاہیے دوسری طرف ثناء خان نے ویڈیو کے بارے میں انسٹاگرام پر اسٹوری شئیر کی
جس میں ان کا کہنا ہے کہ “میں حاملہ ہوں، ماں بننے والی ہوں اور تقریب میں باہر نکلتے ہوئے ڈرائیور سے رابطہ نہیں ہوہارہا تھا اسی دوران میری طبعیت خراب ہوگئی۔ میں نے اپنے شوہر کو فون کیا تاکہ وہ مجھے وہاں سے نکال کر لے جائیں۔ ویڈیو میں انس مجھے میری مرضی سے لے کر جارہے تھے اس لئے اس کو کوئی اور رنگ نہ دیا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز روزہ افطار کی تقریب تھی جس میں بالی وڈ کے تمام ہی مشہور افراد موجود تھے۔