پاکستانی اداکارہ نیلی کہاں ہیں۔۔لوگوں کی سارے اندازے غلط ہیں

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلی کا اصل نام نیلوفر ہے اوروہ ملتان میں پیدا ہوئیں۔ان کی والدہ نے دوسری شادی حیدرآباد میں کی اور نیلی بھی ان کیساتھ رہنے لگیں

فلمز کے ڈائریکٹر اور پرو ڈیو سر یونس ملک نیلی کے گھرانے کے فیملی فرینڈ تھے اور ان کا کافی آنا جانا تھا۔انہوں نے ایک پنجابی فلم ’’آخری جنگ‘‘ میں نیلی کو لیا اور یوں نیلی نے انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

اور 2006 کے بعد سے نیلی کو اسکرین پر کسی نے نہیں دیکھا۔۔۔کچھ عرصہ تک تو لوگوں کو لگا کہ وہ واپس آجائیں گی لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ نیلی اپنے ماضی کو ہمیشہ کے لئے پیچھے چھوڑ دینا چاہتی تھیں

ان کے اس طرح چلے جانے کے بعد کئی طرح کی باتیں سننے کو ملیں کسی نے کہا کہ نیلی نے حیدرآباد میں کسی وڈیرے سے شادی کرلی ہے اور اب وہ انہیں گھر سے بھی نہیں نکلنے دیتا۔ تو کسی نے کہا کہ انہوں نے نیلی کو لاہور میں بہت مشکل حالات میں دیکھا ہے۔جتنے منہ اتنی باتیں۔لیکن ان میں سے کوئی بھی بات حقیقت پر مبنی نہیں تھی۔لیکن نیلی کی زندگی سے جڑے یہ راز ہرگز سچ نہیں نیلی نے اسد بخاری نامی ایک شخص سے شادی کی اور میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔پھر وہ کینیڈا چلی گئیں اور وہاں کچھ عرصہ گزارا ان کے دو بچے ہیں اور وہ ایک بالکل گھریلو زندگی گزار رہی ہیں اور اس زندگی سے بے حد خوش اور مطمئن ہیں

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.