میرے مکان کی ایک بھی اینٹ پکی نہیں، فی حاجی لاکھ روپے سے زائد کی آفر کی گئی “مفتی عبدالشکور کی موت کے بعد ان کی ویڈیو وائرل ، پوری قوم کو تڑپا دیا

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مفتی عبدالشکور کہتے ہیں کہ ”میں وہ مولوی ہوں جس کی اپنی کوئی خواہش نہیں ،کوئی بنگلہ نہیں ، خدا کی قسم آپ میرے

گھر جا سکتے ہیں کوئی ایک اینٹ بھی پکی نہیں ہے ، میڈیا پر بھی لوگ دکھاتے ہیں ، آپ جا سکتے ہیں، میں اب بھی پشاور میں ایک مسجد کے گھر میں رہتاہوں ،وہاں مسجد میں امام ہوں، مجھے آفر آنا شروع ہو گئے ، ہوٹلوں والے اور کیٹرنگ کمپنیوں والے ملے ،جو عام طور پر کمیشن دیتے ہیں، ایک حاجی کا 1500 ریال کمیشن ہوتاہے ، جو کہ ڈیڑھ لاکھ سے

زیادہ بنتے ہیں۔میں اتنا کہتاہوں کہ اللہ نے مدد کی ،میں کامیاب ہوا، میں نے حاجی کو فائیو سٹار ہو ٹلوں میں فی کس 2100 ریال میں ٹھہرا دیا میں نے اپنے حاجی کو فی کس 700 ریال میں ہیلٹن جیسے فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہوتاہے مولوی کا کردار، جب کمیشن اس ملک سے نکل جائے تو یہ غریب ملک نہیں ہے ،کرپشن نے اس ملک کو غریب بنا دیاہے ، بدیانتی نے غریب بنا دیا ، چپڑاسی سے لے کر وزیراعظم تک سارے لوگ چور ہوتے ہیں اس لیے یہ ملک تباہ ہے ، پاکستانی عوام نیک لوگوں کوحکمران بنا ئے، روزانہ کی بنیاد پر 20 ارب تک کرپشن ہوتی ہے ، میں نے اپنی وزارت میں کمیشن کا خاتمہ کیاہے رشوتوں اور کمیشن کو درمیان سے نکال دیا تو پاکستان دنیا کے مالدار ملکوں میں سے ہوگا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.