افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست پر محمد رضوان بھی بول پڑے، آواز بلند کردی

افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر بیٹسمین محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔ محمد رضوان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور لکھا ‘مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر سٹارز پر مکمل یقین ہے’۔

وکٹ کیپر بیٹر نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ ‘مضبوط رہیں اور ان شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں’۔کرکٹرز نے ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ‘آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے’۔ واضح رہے کہ افغانستان نے اتوار کو 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 130 بنائے، جواب میں افغان ٹیم نے 20 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ انٹرنیشنل سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔ دوسری جانب افغانستان کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ پاکستان جیسی مضبوط ٹیم سے سیریز جیتنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے ، افغان ٹیم کی قیادت کرنے پر خوشی ہے ۔ ۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی اچھا کھیلے اور گیم کو آخر تک لے کر گئے ۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ کی وکٹ کے بارے میں آپ کچھ بھی نہیں کہہ سکتے اور پاک افغان کرکٹ میچ ہمیشہ ہائی پریشر گیم ہوتا ہے ، اپنے لڑکوں کو یہ کہا تھا کہ گیم کو آخر تک لے کر جانا ہے ۔ راشد خان نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو آخری اوورز میں 10 کے رن ریٹ سے بھی کھیلنا جانتے ہیں ۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.