رسول اللہ ﷺ نے یہاں پہلی مرتبہ نماز پڑھی۔۔ خانہ کعبہ کے دروازے کے پاس رکھے یہ 8 پتھر اہم کیوں ہیں؟ دلچسپ معلومات

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر خانہ کعبہ کے ایک پتھر کی تصاویر نے سب کی توجہ حاصل کی ہے، جو اپنی تاریخی حیثیت کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں کے لیے مقدس سمجھا جاتا ہے۔

سفید رنگ کے ٹائلز نما پتھر پر براؤن رنگ کے یہ پتھر اپنا ایک خاص مقام رکھتے ہیں، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان کی لوکیشن یعنی جس جگہ یہ رکھے گئے ہیں، وہ بھی انتہائی اہم ہے، یہ پتھر خانہ کعبہ کے اندر داخل ہونے والے دروازے کے

سیدھے طرف موجود ہیں Alabstar یعنی المر مر کے نام سے سب کی توجہ حاصل کرنے والے یہ پتھروں سے متعلق سعودی ویب سائٹ بتاتی ہیں کہ یہ پتھر 807 سال پرانے ہیں، جبکہ ان پتھروں کو 200 سال چرایا گیا تھا،

تاہم بازیاب کرا لیا گیا تھا۔یہ پتھر خلیفہ ابو جعفر المنصور کی جانب سے 631 ہجری میں خانہ کعبہ کی تعمیر کے لیے دیے گئے تھے، جبکہ طواف کے مقام کی دوبارہ تعمیر بھی اسی وقت کرائی جا رہی تھی

یہ 8 مقدس پتھر اُس مقام پر ہیں، جہان آقائے دو جہاں ﷺکو حضرت جبرئیل ؑ نے نماز پڑھانا سکھائی تھی،سعودی ویب سائٹ LifeInSaudiArabiaکی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ طور پر آرٹیکل پبلش کیا گیا تھا، جس میں تفصیلی طور پر اُس حدیث کا تذکرہ بھی کیا گیا تھا

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.