عید الفطر کب ہوگی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کردی

عید الفطر کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے پیشگوئی کر دی ہے۔۔۔رمضان المبارک نصف  گزر چکا ہے ایسے میں عید الفطر کب ہو گی اس پر تبصرے جاری ہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ماہر فلکیات نے  شوال کےچاند کی آمد کی پیشگوئی کر دی ہے۔

عید الفطر 21 اپریل کو ہو گی۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی ایسٹرانومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کر دی ہے کہ  شوال کا چاند 20 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:13 منٹ پر پیدا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے 22 منٹ بعد غروب ہو جائے گا۔حکومت کی جانب سے تاریخ کے حتمی اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہری 21 اپریل سے 24 اپریل تک عید الفطر منائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عید کے بعد صوبے بھر میں انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر منایا گیا، اس موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج خوشی کا دن ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ججز کو ڈرایا دھمکایا اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی،آئین کہتا ہے اسمبلی تحلیل ہونے کے نوے دن میں الیکشن ہوجائیں، عدالت نے انہیں مافیا ٹھیک ہی کہا تھا۔ سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت الیکشن ملتوی کرنے کے لیےغیر آئینی قدم اٹھا سکتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو غیرآئینی اقدام ہوگا، سپریم کورٹ ان پر توہین عدالت لگائے گی، الیکشن متنازع انداز سے ہوئے تو ملک میں مزید تباہی آئے گی۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.