بڑی خبر سامنے آگئی

سابق ٹی وی میزبان اور اداکارہ ثنا بُچا نے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی

پرانی تصویر وائرل ہونے پر ان کے شادی کی افواہوں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کرکٹر کے ساتھ تصویر نہیں کھچوانی

چاہیے تھی۔ ثنا بُچا اور شاہد آفریدی کی تصویر ابتدائی طور پر جون 2017 میں وائرل ہوئی تھی، جس پر لوگوں نے اداکارہ سمیت ان کے ساتھ تصویر میں موجود دیگر خواتین پر بھی

تنقید کی تھی۔ مذکورہ تصویر گزشتہ پانچ سال میں متعدد بار سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں اور ہر بار تصویر کے ساتھ نئے نئے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔ کچھ دن قبل بھی شاہد آفریدی اور ثنا بُچا

کی وہی پرانی تصویر وائرل ہوئی تھی اور ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں پھیلائی گئیں کہ دونوں نے شادی کرلی۔ متعدد یوٹیوب چینلز اور سوشل میڈیا پیجز نے دونوں کی شادی کے حوالے سے دعوے کیے مگر اب سابق ٹی وی میزبان نے اس پر بات کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کیا ہے کہ انہوں نے کچھ سال قبل لالا کے ساتھ تصویر کھچوائی۔ ثنا بُچا نے حال ہی میں ’ڈیلی پاکستان‘ کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی کے ساتھ تصویر کچھوانے کے معاملے پر پہلی بار کھل کر بات کی اور بتایا کہ انہوں نے مذکورہ تصویر ایک سحری کی دعوت کے دوران خواتین دوستوں کے ہمراہ کرکٹر کے ساتھ کھچوائی تھی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ مذکورہ تصویر کچھواتے وقت شاہد آفریدی تھوڑے سے گھبرا بھی گئے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی مانا کہ انہیں کرکٹر کے ساتھ تصویر نہیں کھچوانی چاہیے تھی مگر جو ہوچکا سو ہو چکا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی مذکورہ تصویر پر پہلے بھی بہت ساری باتیں ہو چکی ہیں اور حال ہی میں ان کی تصویر دوبارہ وائرل کرکے ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں جن کی وہ مذمت کرتی ہیں۔ سابق کرکٹر و ٹی وی میزبان کی تصویر گزشتہ پانچ سال سے متعدد بار وائرل ہوچکی ہے۔ اسی انٹرویو کے دوران انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی طلاق ہو چکی ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.